جرمنی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی

پیر 6 اپریل 2020 16:49

جرمنی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر ..
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) جرمنی میں نئے کورونا وائرس کے سبب ہونے والی بیماری کووڈ انیس میں مبتلا افراد کی تعداد ایک لاکھ ایک سو تیئس ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

کورونا وائرس کے بارے میں اعداد وشمار مرتب کرنے والی امریکی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق ایک لاکھ مریضوں کی تعداد اتوار کی شام تک ہو گئی تھی۔ جرمنی میں کووڈ انیس کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 1,584 ہو چکی ہے۔ جبکہ اس مرض سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 28,700 ہو چکی ہے۔