سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا ایرانی مجلس شوریٰ کے سپیکر کو خط،علی لاریجانی اور پوری امت مسلمہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

پیر 6 اپریل 2020 16:49

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا ایرانی مجلس شوریٰ کے سپیکر کو خط،علی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پیر کو ایران کی مجلس شوریٰ کے سپیکر کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے ایرانی سپیکر علی لاریجانی اور پوری امت مسلمہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ خط میں سپیکر نے ڈاکٹر علی لاریجانی کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ وہ اللہ تعالیٰ سے پوری امت کی ترقی اور خصوصاً ڈاکٹر علی اردشیر لاریجانی کی صحت اور درازی عمر کیلئے دعاگو ہیں۔

(جاری ہے)

سپیکر قومی اسمبلی نے اراکین قومی اسمبلی اور اپنی طرف سے ڈاکٹر علی اردشیر لاریجانی کیلئے نیک خواہشات کے اظہار کیا۔ کورونا وائرس پوری انسانیت کیلئے خطرہ ہے، دنیا کو اس وباء کے خاتمہ اور انسانیت کو بچانے کیلئے مل کر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم عمران خان اسلامی جمہوریہ ایران پر پابندیوں کے خاتمہ کے خواہاں ہیں۔ پاکستان کی عوام اور پارلیمنٹ کی طرف سے اس مشکل وقت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ ایران کی بہادر قوم جلد ان مشکلات پر قابو پانے میں کامیاب ہو گی۔خط سفارتی ذرائع سے ایران ارسال کیا گیا۔