مسلم لیگ (ن) ضلع سکھر کیجانب سے راشن کے بیگ مستحقین کی دہلیز پر پہنچنا شروع کردئیے گئے ہیں

پیر 6 اپریل 2020 16:55

مسلم لیگ (ن) ضلع سکھر کیجانب سے راشن کے بیگ مستحقین کی دہلیز پر پہنچنا ..
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سکھر صدر خورشید میرانی اور سینیئر نائب صدر سعید حسین مغل نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن ضلع کی جانب سے کرونا وائرس سے ہونے والے لاک ڈاؤن سے متاثرہ سفید پوش خاندانوں کو خدمت بندگی کرتے راشن کے بیگ مستحقین کی دہلیز پر پہنچنا شروع کردئیے ہیں ،میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا راشن کی تقسیم کا کام شناختی کارڈ کی طلبی یا فوٹو سیشن کے بغیر کیا جا رہا ہے ،ہمارے قائد نے ہمارے بنی پاک کے قول پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ہمیں بھی یہ ہی درس دیا ہے جب بھی کبھی راہ خدا میں دو تو سیدھے ہاتھ کودو اور الٹے ہاتھ کو پتہ نہ چلے ، انہوں نے مزید بتایا کہ کرونا وائرس سے ہونے والے لاک ڈاؤن نے سفید پوش افراد کو جیتے جی مار دیا ہے جبکہ مانگ کر کھانے والے افراد پر تو لاک ڈاؤن کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے ، صرف خود دار اور عزت نفس رکھنے والے افراد کو کرونا وائرس نے اتنا نقصان نہیں پہنچایا ہے جتنا کہ لاک ڈاؤن کی صورتحال میں ان کا زندگی کا پہیہ جام کردیا ہے، پاکستان مسلم لیگ ن نے اس موقع پر اپنا اخلاقی فرض سمجھتے ہوئے مخیر حضرات کے تعاون سے اپنی مدد آپ کے تحت ابھی پہلے مرحلے میں 100بیگ راشن مستحقین کی دہلیز پر پہنچنے کا عمل شروع کردیا ہے جو رات کی تاریکی میں ان کے گھر کے دروازے پر جا کر دیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ہم نے راشن کی تقسیم کے دوران کوئی شناختی کارڈز کی فوٹو کاپی لینے کی شرط نہیں رکھی اور ناہی فوٹو سیشن کیا ہے۔ راشن ضرورت زندگی کے مطابق 15یوم کے حساب سے ہے جس میں آٹا سے لیکر چائے کی پتی تک کا خیال رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پورے سندھ سے سکھر نے اپنی مدد آپ تحت امدادی سرگرمیاں شروع کردیں۔ مسلم لیگ ن سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ نے ٹیلیفون کر کے ہماری خدمت بندگی پر بھرپور حوصلہ افزائی کی ہے اور کہا ہے کہ جلد کرونا وائرس سے بچاؤ حفاظتی کٹس ارسال کی جائیں گی تاکہ علاقے میں خصوصا قرنطینہ سینٹر میں جا کر ضرورت مند افراد کو دی جا سکیں ، مسلم لیگ ن اس مشکل وقت میں عوام کے ساتھ شانہ بشانہ ساتھ ہے ،اس موقع پر محمداعظم خان ،آغا عارف درانی، گل حسن کھوسو ، عبدالفتاح ابڑو ،شیخ نظام جان.بھی موجود تھے