احسن اقبال نے نارووال میں ڈاکٹرز میں حفاظتی کٹس کی تقسیم کیں

بہت بڑا ظلم ہو گا کہ مستحقین دھکے کھاتے پھریں اور یہ اپنے لوگوں کو نوازیں‘میڈیا سے گفتگو

پیر 6 اپریل 2020 17:34

احسن اقبال نے نارووال میں ڈاکٹرز میں حفاظتی کٹس کی تقسیم کیں
نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2020ء) مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت امدادی کام سیاسی بنیادوں پر کر رہی ہے،یہ بہت بڑا ظلم ہو گا کہ مستحقین دھکے کھاتے پھریں اور یہ اپنے لوگوں کو نوازیں۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے ڈی ایچ کیو اسپتال میں ڈاکٹروں میں حفاظتی کٹس تقسیم کیں۔ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمارے پاس شکایات ہیں کہ حکومت امدادی کام سیاسی بنیادوں پر کر رہی ہے۔ ریلیف پیکج مستحقین کی بجائے حلقے درست کرنے کے لیے دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کا بیان کہ اپنے حلقے درست کریں مناسب نہیں۔ چیف جسٹس سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وزیر اعظم کے بیان کا نوٹس لیں۔