گورنرپنجاب نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور میں’’ پروٹیکٹ پاکستان کورونا ریسرچ سنٹر ‘‘اور’’ اینٹی سپیٹک ٹنل‘‘ کا افتتاح کر دیا

بد قسمتی سے کورونا جلدپاکستان کی جان چھوڑنے والا نہیں کیونکہ پوری دنیا میں کورونا وائرس کے مر یضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ہم نے کورونا کے ساتھ ساتھ غربت کے خلاف بھی جنگ لڑنی ہے‘غر یب خاندانوں کو گور نر ہائوس کے باہرنہیں انکے گھروں میں راشن فراہم کر یں گے‘چوہدری محمد سرورکاتقریب سے خطاب

پیر 6 اپریل 2020 17:34

گورنرپنجاب نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور میں’’ پروٹیکٹ پاکستان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2020ء) گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور میں’’ پروٹیکٹ پاکستان کورونا ریسرچ سنٹر ‘‘اور’’ اینٹی سپیٹک ٹنل‘‘ کا افتتاح کر دیا ‘غر یب خاندانوں کیلئے لاہور سمیت مختلف علاقوں میں روشن کی فراہمی بھی شروع کردی گئی جبکہ گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا بدل رہی ہے بد قسمتی سے کورونا جلدپاکستان کی جان چھوڑنے والا نہیں کیونکہ پوری دنیا میں کورونا وائرس کے مر یضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ہم نے آج کورونا کے ساتھ ساتھ غربت کے خلاف بھی جنگ لڑنی ہے‘غر یب خاندانوں کو گور نر ہائوس کے باہرنہیں انکے گھروں میں راشن فراہم کر یں گے ۔

تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے سوموار کے روز یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میںریسرچ سنٹراور ٹنل کا افتتاح کرد یا ہے جبکہ اس موقعہ پر وائس چانسلرڈاکٹر جاوید اکرم ‘وائس چانسلر کنگ ایڈوارڈ میڈ یکل یونیورسٹی ڈاکٹر خالد مسعووگوندل ‘وائس چیئر سرور فائونڈیشن بیگم پروین سرور ’ویمن چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹر ی کی ڈاکٹر شہلا جاوید سمیت دیگر بھی موجود تھے اس موقعہ پر تقر یب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ جیسے دنیا میں سب سے پہلے پاکستان نے کورونا ٹیلی میڈیسن سنٹر کی بنیاد رکھنے کا اعزاز حاصل کیا ہے اسی طر ح مجھے خوشی ہے کہ ہم نے آج کورونا کے حوالے سے پروٹیکٹ پاکستان کورونا ریسرچ سنٹر کا بھی آغاز کرد یا ہے اور صرف پاکستانی ہی نہیں بلکہ بر طانیہ اورسر ی لنکا سے بھی ڈاکٹرز ریسرچ میں حصہ لے رہے ہیںکورونا ٹیلی میڈیسن سینٹر کے لیے 7500 سے زائد ڈاکٹرز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں اور عوام کی کورونا بارے بر وقت راہنمائی کی وجہ سے ٹیلی میڈیسن ہیلپ لائن دنیا میں ایک مثال بن چکی ہے جب امر یکہ میں 9/11اور بر طانیہ میں 7/7کا سانحہ ہوا تو اسکے بعد دنیا بدل گئی اور آج کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا بدل رہی ہے بد قسمتی سے ابتک کی صورتحال کا دیکھا جائے تو لگتا ہے کہ کورونا جلدپاکستان کی جان چھوڑنے والا نہیں پوری دنیا میں کورونا وائرس کے مر یضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ہم نے آج کورونا کے ساتھ ساتھ غربت کے خلاف بھی جنگ لڑنی ہے اور عوام کو حفاظتی تدابیر پر مکمل عملددرآمد کر نا ہوگا گورنر ہا ئوس میں وزیر اعظم عمران خان کو ہفتہ کے روز مخیر حضرات نے 40 کروڑ روپے سے زائد کورونا فنڈز میںدیئے ہیں او ر انشاء اللہ ہم سب ملکر کورونا بحران سے متاثر ہونیوالے غر یب خاندانوں کو راشن کی فراہمی یقینی بنائیں گے ۔

(جاری ہے)

بعدازں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے گور نر ہائوس لاہورسے غر یب خاندانوں کو راشن کے فراہمی کیلئے ٹرکوں کی روانگی کا بھی آغاز کر دیا اس موقعہ پر ڈی جی ریسیکو1122ڈاکٹر رضوان نصیر‘ بزنس مین انوار اے غنی اوروائس چیئر سرور فائونڈیشن بیگم پروین سرور بھی موجود تھیں اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ گور نر ہائوس لاہور کے کسی گیٹ پر راشن دینے کی پالیسی نہیں ہم لاہور سمیت دیگر علاقوں میں ٹیمیں بنا رہے ہیں جو غر یب خاندانوں کے شناختی کارڈز جمع کر رہی ہے ہم انکی نادراسے تصدیق کروائیں گے اسکے بعد غر یبوں خاندانوں کو گور نر ہائوس کے باہر نہیں انکے گھروں میں راشن فراہم کر یں گے آئندہ چند روز میں راشن کیلئے ایک نمبر بھی جار ی کر رہے ہیں جس پر رابطہ کر کے غر یب خاندان اپنا نام اور شناختی کارڈ نمبر لکھواسکیں گے اور انشاء للہ ہم مکمل طور پر شفاف طر یقے سے غر یب خاندانوں کو انکے گھر وں میں راشن فر اہم کر یں گے اور اسکے لیے ریسیکو1122کے اہلکار بھی لوگوں کو گھروں میں راشن فراہم کر نیوالی ہماری ٹیموں کا حصہ ہوں گے ۔