صورتحال کودیکھتے ہوئے لاک ڈائون میں نرمی لائیں گے، مراد علی شاہ

لاک ڈائون پہلے ہوتاتوجانیں بچ سکتی تھیں،وزیراعلیٰ سندھ کا برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو

پیر 6 اپریل 2020 17:36

صورتحال کودیکھتے ہوئے لاک ڈائون میں نرمی لائیں گے، مراد علی شاہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2020ء) وزیراعلی سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ کورونا وائرس ملنے جلنے سیپھی لتا ہے، صورتحال کودیکھتے ہوئے لاک ڈائون میں نرمی لائیں گے۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ لاک ڈائون سے وائرس کاپھیلائو روکا جاسکتا تھا، لاک ڈائون پہلے ہوتاتوجانیں بچ سکتی تھیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ نے کہاکہ پوری دنیا کا تجربہ ہے کورونا وائرس ملنے جلنے سے پھیلتا ہے، صورتحال کو دیکھتے ہوئے لاک ڈائون میں نرمی لائیں گے۔انہوں نے کہاکہ 13 مارچ کو حکومت سندھ نے جلد سے جلد لاک ڈائون کی تجویز دی تھی، وفاقی حکومت بات مان لیتی تو13مارچ سے لاک ڈائون ہوتا تو متاثرہ افرادسے پھیلائونہ ہوتا۔مرادعلی شاہ نے کہا کہ حیدرآباد میں تبلیغی جماعت کے افرادکیٹیسٹ کرائے،کچھ مثبت آئے، سندھ میں تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد کی تعدادتقریبا5000تھی، جو زائرین ایران سے بذریعہ سڑک آئے انہیں قرنطینہ کیاگیا، جومختلف ایئر پورٹس پراترے ان سے کورونا وائرس پھیلا۔