جہلم،تھانہ لِلہ کی کاروائی، بھاری مقدار میں آتشبازی کا سامان برآمد، ملزمان گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 6 اپریل 2020 17:12

جہلم،تھانہ لِلہ کی کاروائی، بھاری مقدار میں آتشبازی کا سامان برآمد، ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اپریل2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا گھیرا تنگ ، تھانہ لِلہ نے کاروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان 1۔کامران ولد محمد شریف2۔

(جاری ہے)

بہار احمد ولد محمد ریاض سکنائے للہ کو گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان بتفصیل ماچس پٹاخے 140عدد ڈبیاں،پٹاخے بڑی اور چھوٹی لڑیاں100عدد،بڑے اور چھوٹے گولے60عدد،بڑی اور چھوٹی پھل جھڑیاں50عدد ڈبیاں،چھوٹے جہاز45عدد ڈبیاں،بڑے اور چھوٹیانار43عدد،بڑی شرنائیاں10عدد،سلائیاں10عدد پیکٹ اور چھوٹے پٹاخے7عددڈبیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ عنوان :