مجرمان کے خلاف جہلم پولیس کی کاروائیاں جاری، اسلحہ، شراب برآمد،ملزمان گرفتار، مقدمات درج

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 6 اپریل 2020 17:15

مجرمان کے خلاف جہلم پولیس کی کاروائیاں جاری، اسلحہ، شراب برآمد،ملزمان ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اپریل2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) اے ایس آئی مناظر حسین تھانہ سول لائن نے کاروائی کرتے ہوئے دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والے6 ملزمان 1۔ محمد اجمل ولد محمد اصغیر2۔ وسیم احمد ولد محمد وحید 3۔ اظہر اقبا ل ولد محمد ریاض 4۔ جنید خضر ولد خضر حیات 5۔ عبدالعباس ولد عبداللہ سکنائے جہلم اور 6۔ قمر عباس ولد غلام رسول سکنہ راولپندی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی مسعود حسین تھانہ منگلا نے زیر تفتیش مقدمہ کے ملزم راجہ یاسر عرفات ولد محمد صفدر سکنہ حسنوٹ دینہ سے ریوالور 32بور برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ ۔اے ایس آئی خضر حیات تھانہ چوٹالہ نے دوران گشت ملزم محمد یعقوب ولد سخی محمد سکنہ شاہ کمیر جہلم سے رائفل 12بور معہ کارتوس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ ۔ ایس آئی مظہرحسین تھانہ لِلہ نے زیر تفتیش مقدمہ کے ملزم عون محمد شاہ ولد سید برکات حسین سکنہ لِلہ سے پسٹل 30بور معہ روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ ۔ اے ایس آئی شفقات احمد تھانہ چوٹالہ نے دوران گشت ملزم شاہ زمان ولد غلام سرور سکنہ ڈھوک رجو تحصیل دینہ ضلع جہلم سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :