پاکپتن، زرعی خود کفالت کیلئے کسانوں ، کاشتکاروں کو جدید ٹیکنالو جی سے آراستہ کیا جائے، ڈپٹی کمشنر کی اجلاس میں ہدایت

پیر 6 اپریل 2020 18:30

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) ڈپٹی کمشنراحمد کمال مان نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ کیا جائے ، کسانوں ،کاشتکاروں کا معاشی استحصال نہیں ہو نے دیا جائے گا ، کھادوں ، معیاری بیج ، زرعی ادویات کی مہنگے داموں فروخت پر سخت ایکشن لیا جائے ، زرعی خود کفالت کی منزل کے حصول کیلئے کسانوں ، کاشتکاروں کو جدید ٹیکنالو جی سے آراستہ کیا جائے ،دور جدید میں زرعی ٹیکنالو جی کا استعمال از حد ضروری ہے ،دور حاضر کے تقا ضو ں کے مطابق کسانوں ،کا شتکاروں کی ٹیکنالو جی سے واقفیت بھی ضروری ہے تاکہ کسان مو سمیاتی تبد یلیوں کے باعث ٹیکنالو جی سے استفاد ہ حا صل کرتے ا پنی فصلو ں کی پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ کر سکیں، بہتر پیداوار ی صلا حیت حا صل کرنے کیلئے مو سمی تغیر کو سامنے رکھ کر بر وقت فصل کا شت کے حصول کو یقینی بناء سکیں ، زرعی ماہرین اور محکمہ زراعت کے افسران کسانوں ، کاشتکاروں کو مفید معلومات دیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی مشاورتی کمیٹی زراعت و ٹاسک فورس کے متعلق بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا ، اجلاس میں ، ایس این اے میاں فیا ض مسعود ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت تو سیع ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع ، کسانوں ، کاشتکاروں کے نمائندوں سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی ، اس موقع پر زراعت اور دیگر متعلقہ اداروںکے افسران نے اپنے اپنے کاموں سے متعلق بر یفنگ دی ، ڈپٹی کمشنراحمد کمال مان نے کہا کسانوں ، کاشتکاروں کو مفید معلومات دینے کے ساتھ ساتھ عمد ہ کو الٹی کے بیج ، کھادیں اور زرعی ادویات فراہم کی جائیں ، زرعی ادویات کے سختی سے چیکنگ کی جائے اور ناقص و غیر معیاری بیج ، ناقص زرعی ادویات فر وخت کرنے والو ں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے اور ان کو نہ صرف بھاری جرمانے کیے جائیں بلکہ ان کے خلاف مقدمات درج کر وا کر ان کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے تاکہ کسی بھی شخص کوغلط کام کر نے کی جر ات نہ ہو ، تمام اداروں کے افسران حکومتی قواعد پر سختی سے عمل درآمد کریں اور حکومتی اہد اف کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنراحمد کمال مان نے کہا کہ لائیو سیکٹر کے شعبہ میں ترقی کے بہت زیادہ مو اقع ہیں ، کاشتکار ، کسان ، مویشی پال حضرات محکمہ لائیو سٹاک کی مختلف سکیموں سے استفادہ حا صل کریں ، ڈپٹی کمشنراحمد کمال مان نے محکمہ لائیو سٹاک کے افسران کو ہد ایات جاری کہ کہ کسانوں ، کشتکاروں اور عوام کو مفید معلومات دینے کے ساتھ ساتھ انہیں اس طر ح سے آگاہی دیں کہ وہ شعبہ لائیو سٹاک کے ساتھ منسلک ہو کر بہتر روز گار کے مواقع حا صل کر سکتے ہیں اور معاشی و اقتصادی طور پر مستحکم ہو سکتے ہیں۔