قومی اسمبلی کے اسپیکر کو اسٹینڈنگ کمیٹی کے آن لائن اجلاسوں کی اجازت دینی چاہیے، نفیسہ شاہ

کورونا وائرس جیسی وبا پر اہم اداروں کے دروازوں کو بحران کے وقت بند نہیں کر سکتے،رہنما پیپلز پارٹی کا بیان

پیر 6 اپریل 2020 18:51

قومی اسمبلی کے اسپیکر کو اسٹینڈنگ کمیٹی کے آن لائن اجلاسوں کی اجازت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی اطلاعات سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر کو اسٹینڈنگ کمیٹی کے آن لائن اجلاسوں کی اجازت دینی چاہیے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں نہوںنے کہاکہ کورونا وائرس جیسی وبا پر اہم اداروں کے دروازوں کو بحران کے وقت بند نہیں کر سکتے،حکومت کو چاہیے کہ اس میں اہم کردار ادا کریں اور اپوزیشن پارٹیوں کو ساتھ ملاکر چلیں۔

نفیسہ شاہ نے کہاکہ وفاقی حکومت کو اپنے اعلانات کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے،وزیراعظم عمران خان اپوزیشن اور میڈیا پر تنقید کے بجائے کورونا وائرس کے خاتمے کیلیے سنجیدہ ہونے کی ضرورت ہے،چیئرمیں بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت دی ہے کہ یہ وقت تنقید کرنے کا نہیں ساتھ مل کر اس وبا سے مقابلا کرنے کا ہے۔