بارش کا امکان ہو تو گندم کی کٹائی روک دیں،محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو ہدایت

پیر 6 اپریل 2020 19:15

ملتان ۔ 06اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ گندم کی فصل کی کٹائی،گہائی اور سنبھال کے دوران پیش آنے والے زرعی عوامل خاص طور پر اہمیت کے حامل ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے ایک پیغام میں بتایاکہ کٹائی کے بعد گندم کی پیداوار کا10 فیصد حصّہ مختلف وجوہات کی بنا ء پر ضائع ہو جاتا ہے لہٰذا ضروری ہے کہ کٹائی سے قبل اچھی منصوبہ بندی کی جائے۔کاشتکار گندم کی کٹائی کے دوران ریڈیو اور ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والے پیغامات کو توجہ سے سنیں اور اگر بارش کا خطرہ ہو تو گندم کی کٹائی روک دیں۔

متعلقہ عنوان :