جامعہ کراچی کو سچوان نارمل یونیورسٹی چین کی جانب سے 7000 این 95 ماسک موصول
پیر 6 اپریل 2020 19:20
(جاری ہے)
دیرینہ دوست ملک چین کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے نہ صرف پاکستان کی بھرپور مدد اور اعانت کر رہا ہے، بلکہ چین نے اپنے ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم بھی پاکستان بھیجی ہے جو پاک چین کی مضبوط دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
پاکستان اور چین دو ایسے ملک ہیں جو دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں اور دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے سے گہرا لگائو رکھتے ہیں ۔دنیا بھر میں پاکستان اور چین جیسی مخلصانہ دوستی کی کوئی اور مثال نہیں ملتی۔پاکستان اور چین نے ایک دوسرے کو ہمیشہ بھروسہ مند اور بہترین دوست پایا ۔ڈاکٹر خالد عراقی نے کراچی یونیورسٹی کلینک کے ڈاکٹر ز اور عملے کی اس مشکل وقت میں ہمہ وقت موجودگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں مشکلات سے بھاگنے کے بجائے اس کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔چین نے کورونا وائر س کو شکست دے کر یہ ثابت کردیا ہے کہ ہمت اور حوصلے سے بڑی سے بڑی مشکلات کا بھی مقابلہ کیاجاسکتا ہے۔ہمیں اس وبا کا من حیث القوم مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر عمل پیرا ہوکر ہی ہم اس وبا کا بہتر طور پر مقابلہ کرسکتے ہیں۔کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ برائے چینی زبان جامعہ کراچی کے چینی ڈائریکٹرشائوپنگ نے کہا کہ پاک چین دوستی ہر مشکل وقت میں اور مضبوط اور گہری ہوتی جارہی ہے۔حالیہ کرونا وائرس کے مسئلے نے جب چین میں سراُٹھایا تھا تو نہ صرف پاکستانی حکومت بلکہ پاکستانی عوام نے بھی چین اور چینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا تھا اوردعا گوتھے کہ ہم اس مسئلے پر جلد ازجلد قابوپانے میں کامیاب ہوجائیں۔شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی ،پاکستانی ڈائریکٹر کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ برائے چینی زبان جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر ناصر الدین خان اور دیگر نے اپنے ویڈیو پیغامات کے ذریعے چینی عوام کی ہمت بڑھائی اور اخلاقی مددفراہم کی جس کے ہم تہہ دل سے مشکور ہیں اور اب جبکہ چین نے اس مسئلے پر کافی حد تک قابوپالیا ہے تو وہ چاہتاہے کہ پاکستان کو بھی ہر ممکن سہولت فراہم کریں تاکہ وہ بھی جلد سے جلد اس صورتحال پر کنٹرول حاصل کرسکے۔سچوان نارمل یونیورسٹی کی جانب سے 7000 این 95 ماسک اسی سلسلے کے تحت جامعہ کراچی کے حوالے کئے جارہے ہیں۔رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر سلیم شہزاد نے کہا کہ سچوان نارمل یونیورسٹی چین کی جانب سے موصول ہونے والے ماسک کی بدولت کروناوائرس سے لڑنے میں مددملے گی ۔چین نے ہمیشہ کی طرح اس مشکل وقت میں بھی پاکستان کو تنہا نہیںچھوڑا بلکہ اس کی بھر پور مدد کررہاہے۔دریں اثناء سینئر میڈیکل آفیسر جامعہ کراچی ڈاکٹر عابد حسن نے الخدمت کی جانب سے ڈاکٹرز کے لئے فراہم کئے جانے والے حفاظتی سوٹ ، دستانوں اور سینیٹائزر کے بارے میں بتایا اور ان کے تعاون پر شکریہ اداکیا۔انہوں نے کہا کہ تاحال اس وباکی کوئی ویکسین تیار نہیں ہوئی اس کا واحد علاج احتیاطی تدابیرہے جس کی بدولت نہ صرف آپ اپنے آپ کو بلکہ اپنے خاندان اور دوست احباب کو بھی اس وباسے محفوظ کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ این 95 ماسک ہی کرونا کے خلاف ایک موثر ہتھیار ہے تاہم بارباراچھے طریقے سے ہاتھ دھونااور سماجی فاصلوں کو ترجیح دینا ناگزیر ہے بصورت دیگر خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں ہوسکتے۔کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ برائے چینی زبان کے پاکستانی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ناصر الدین خان نے سچوان نارمل یونیورسٹی اور بالخصوص چینی حکومت کا این 95 ماسک کی فراہمی پر شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ چین کی جانب سے تعاون کایہ سلسلہ ہمیشہ جاری رہے گا۔مزید تعلیم کی خبریں
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.