دبئی میں پیدل چلنے والوں کو بھی پرمٹ لینا ہوگا، حکام نے خبردار کردیا

گاڑیوں میں سفر کرنے والوں کے ساتھ پیدل چلنے والوں کو بھی حکام سے اجازت لینا ہوگی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 6 اپریل 2020 18:41

دبئی میں پیدل چلنے والوں کو بھی پرمٹ لینا ہوگا، حکام نے خبردار کردیا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 06 اپریل2020ء) دبئی میں حکام نے گھروں سے ضروری کاموں کیلئے نکلنے والوں کو خبردار کیا ہے اب پیدل چلنے والوں کو بھی پرمٹ لینا ہوگا۔ حکام نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ اب سے گاڑیوں میں سفر کرنے والوں کے ساتھ پیدل چلنے والوں کو بھی حکام سے اجازت لینا ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

دبئی سپریم کمیٹی آف ڈیزاسٹر ایںڈ میجمنٹ نے حکم جاری کیا ہے کہ تمام لوگ جنہوں نے گھر سے نکلنا ہو وہ پرمٹ حاصل کریں۔ پرمٹ حاصل کرنے کیلئے ویب سائٹ لانچ کی گئی ہے جہاں پرمٹ کیلئے درخواست دی جاسکتی ہے۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے مزید277نئے کیسز سامنے آگئے،جس سے مجموعی کیسز کی تعداد2076 ہوگئی ہے،جبکہ 24گھنٹے میں ایک مریض انتقال بھی کرگیا ہے۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں کورونا وائرس کے مزید 277 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں۔ جس سے کل مریضوں کی تعداد2076ہوگئی ہے۔ اسی طرح ایک مریض کورونا وائرس کی مہلک بیماری کا شکار ہوکر انتقال بھی کرگیاہے۔ جس سے متحدہ عرب امارت میں کل موات کی تعداد11ہوگئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 23مریض مکمل صحت یاب ہوگئے ہیں۔ جس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد167ہوگئی ہے۔

دوسری طرف متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کرونا بحران کے موقع پر غیرملکیوں کے لیے مزید سہولیات دینے اور ان کے لیے آسانی پیدا کرنے کے اقدامات کیے ہیں۔ امارات نے اقامہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے جرمانے رواں سال کے آخر تک معاف کرنے کا اعلان کیا ہے اور ساتھ ہی کہا ہے کہ اگر کوئی غیرملکی شہری کرونا سے محفوظ ہے اور وہ اپنے ملک واپس جانا چاہتا ہے تو اسے کام سے رخصت دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ اماراتی حکومت نے دوا ساز کارخانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہریوں کی صحت سے متعلق ضروری سامان اور ادویات کی تیاری کو یقینی بنائیں۔