صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرصدارت اجلاس ، بینڈوڈتھ کے مسائل پر گفتگو

کورونا وائرس کی وجہ سے لوگ گھروں سے کام کر رہے ہیں اور طلباء آن لائن تعلیم حاصل کر رہے ہیں، عارف علوی

پیر 6 اپریل 2020 20:09

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرصدارت اجلاس ، بینڈوڈتھ کے مسائل پر گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2020ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی صدارت میں بینڈوڈتھ کے مسائل پر اجلاس ہوا جس میں گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہاکہ کورونا وائرس کی وجہ سے لوگ گھروں سے کام کر رہے ہیں اور طلباء آن لائن تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہاکہ اسکی وجہ سے انٹرنیٹ پر بوجھ بڑھ گیاہے اور طلباء کو آن لائن تعلیم حاصل کرنے میں مسائل کا سامناہے۔صدر مملکت نے متعلقہ حکام کو انٹرنیٹ کی رسائی بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔صدر مملکت نے انٹرنیٹ سے محروم علاقوں میں انٹرنیٹ سہولیات فراہم کرنے کی تلقین کی ۔