کورونا کے حوالے سے دی جانے والی ہدایات پر سختی سے عمل کریں ،خود بچیں اور دوسروں کو بچائیں،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوٹلی

پیر 6 اپریل 2020 20:31

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2020ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوٹلی ڈاکٹر سید شفقت حسین شاہ نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا کے حوالے سے حکومت،انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے تسلسل کے ساتھ دی جانے والی ہدایات پر سختی سے عمل کریں خود بچیں اور دوسروں کو بچائیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے لوگ پوری جانفشانی سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں جو اسی طرح نبھاتے رہیں گے مگر عوام کا تعاون بیحد ضروری ہے۔ ہم مل جل کر اس وباء سے ان شائاللہ چھٹکارا حاصل کر لیں گے۔

متعلقہ عنوان :