Live Updates

خسروبختیار کو غذائی تحفظ کی وزارت سے استعفیٰ دینے کے بعد اقتصادی امور کا وزیر بنا دیا گیا

رہنما پاکستان تحریک انصاف نے آٹے اور چینی کے بحران کے سکینڈل پر غذائی تحفظ کی وزارت سے استعفیٰ وزیراعظم کو بھیجا تھا جس کے بعد انہیں اقتصادی امور کا وزیر بنا دیا گیا ہے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 6 اپریل 2020 19:11

خسروبختیار کو غذائی تحفظ کی وزارت سے استعفیٰ دینے کے بعد اقتصادی امور ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 اپریل 2020ء) خسروبختیار کو غذائی تحفظ کی وزارت سے استعفیٰ دینے کے بعد اقتصادی امور کا وزیر بنا دیا گیا ہے۔ تفسیلات کے مطابق آج رہنما پاکستان تحریک انصاف خسرو بختیار نے آٹے اور چینی کے بحران کے سکینڈل پر غذائی تحفظ کی وزارت سے استعفیٰ وزیراعظم کو بھیجا تھا جس کے بعد اب انہیں اقتصادی امور کا وزیر بنا دیا گیا ہے۔

اس سے قبل آج خسرو بختیار نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا تھا کہ میرا اس اسکینڈل سے کوئی تعلق نہیں ہے، مجھے وزارت خوراک کی ذمہ داریوں سے الگ کیا جائے۔ انہوں نے وزیراعظم کو خط کے ذریعے آگاہ کیا کہ آٹا اور چینی بحران میں میرا نام لیا جا رہا ہے۔ جبکہ میرا اس اسکینڈل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ میں نے کبھی بھی ای سی سی کے فیصلوں پر حاوی ہونے کی کوشش نہیں کی۔

(جاری ہے)

میں چاہتا ہو ں کہ مجھے وزارت خوراک کی ذمہ داریوں سے الگ کیا جائے۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کردیا ہے، اعظم سواتی، ارباب شہزاد ، خسروبختیار ،حماد اظہرسمیت دیگر کی وزارتیں اور محکمے تبدیل کردیے گئے، بابر اعوان کو مشیر بنا دیا اور خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے آٹے اور چینی بحران کی تحقیقاتی رپورٹ کے بعد وفاقی کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کردی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے بابراعوان پارلیمانی امورکا مشیرمقرر کردیا ہے۔ سید فخرامام کو وزیرنیشنل فوڈ سیکیورٹی لگا دیا گیا۔ مخدوم خسروبختیار وزیراقتصادی امور ہوں گے۔ اعظم سواتی کو نارکوٹکس کنٹرول اور حماد اظہرکو وزیر صنعت لگا دیا گیا۔ ایم کیوایم کے امین الحق کو وزیربرائے ٹیلی کام مقرر کردیا جبکہ خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات