شیڈول بنکوں کے کھاتوں کے حجم میں ایک سال کے دوران 12.41 فیصد اضافہ وا،

سٹیٹ بینک

پیر 6 اپریل 2020 21:02

شیڈول بنکوں کے کھاتوں کے حجم میں ایک سال کے دوران 12.41 فیصد اضافہ وا،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2020ء) شیڈول بنکوں کے کھاتوں کے حجم میں گزشتہ ایک سال کے دوران12.41 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اس حوالہ سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مارچ2019 سے لیکر مارچ 2020ئ کے اختتام پرشیڈول بنکوں کے کھاتوں میں 16 لاکھ 70 ہزار 37 ملین کااضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔مارچ 2020 ئ کے اختتام پرشیڈول بنکوں کے کھاتوں کا حجم ایک کروڑ 51 لاکھ 26 ہزار310 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا، مارچ 2019ئ کے اختتام پرشیڈول بنکوں کے کھاتوں کا حجم ایک کروڑ،34 لاکھ ، 56 ہزار 273 ملین روپے کاریکارڈکیا گیا تھا۔یوں ایک سال کی مدت میں شیڈول بنکوں کے کھاتوں کے حجم میں 12.41 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا۔

متعلقہ عنوان :