کینیڈا سے وطن پہنچنے والے پی آئی اے کے پائلٹس میں کورونا کی تصدیق

پیر 6 اپریل 2020 21:27

کینیڈا سے وطن پہنچنے والے پی آئی اے کے پائلٹس میں کورونا کی تصدیق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2020ء) کینیڈا سے وطن واپس آنے والی قومی ائیر لائن (پی آئی ای) کے دو پائلٹس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد دونوں کپتانوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کے مطابق پی آئی اے کے دو پائلٹس اور عملے کے دیگر تین ارکان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے دونوں پائلٹس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت کے مطابق پائلٹس کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد انھیں لاہور کے نجی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت بہتر ہے جب کہ منفی ٹیسٹ کے حامل عملے کے ,دیگر تین ارکان کو 15 دن الگ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ایسوسی ایشن آف پائلٹس (پالپا) نے بھی قومی ائیر لائن کے کپتانوں کو جہاز اڑانے سے منع کر دیا تھا جب کہ سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے کراچی ائیرپورٹ پر قومی ائیر لائن کے جہاز کے عملے کو زبردستی قرنطینہ میں رکھنے کے اصرار پر کراچی سے بین الاقوامی فضائی آپریشن بند کرنے کا اعلان کر دیا تھا ۔