لاہورچیمبر کی جانب سے رئیس اے شیخ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

پیر 6 اپریل 2020 21:35

لاہورچیمبر کی جانب سے رئیس اے شیخ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2020ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے معروف تاجر اور لاہور چیمبر کے سابق ایگزیکٹو کمیٹی رکن رئیس احمد شیخ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے کہا کہ رئیس احمد شیخ کا انتقال کاروباری برادری کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے، ان کی ساری زندگی صنعت، تجارت اور سماجی شعبے میں خدمات سے بھرپور رہی، ان کے انتقال سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ کبھی بھی پر نہیں ہوپائے گا۔

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے رئیس احمد شیخ کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی ان کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔

متعلقہ عنوان :