کورونا وائرس پر پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس

پارلیمانی کمیٹی کے قواعدوضوابط بنانے کیلئے وفاقی وزیراعظم سواتی کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی تشکیل پارلیمان کے کردار کو موثربنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا، وبا ء سے نمٹنے کیلئے پارلیمان سے پوری قوم ایک مربوط لائحہ عمل تجویز کیاجانا چاہیئے،سپیکر اسد قیصر پارلیمانی کمیٹی کی تمام سفارشات کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کمیٹی میں بھیجاجائیگا تاکہ وہاں پر صوبوں کی مشاورت سے انسداد کورونا وائرس کیلئے جامع حکمت عملی وضع کی جاسکے،وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی. تمام فیصلے صوبوں کی مشاورت سے کئے جا رہے ہیں،وسائل کی شفاف اندازمیں تقسیم کی جارہی ہے، ٹائیگر فورس کو معلومات اکٹھی کرنے اور وسائل کی تقسیم کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے،حماد اظہر a 9اپریل کو مزید 500 وینٹی لیٹر پاکستان پہنچ جائیں گے،ڈاکٹر زاور پیرا میڈیکل سٹاف کیلئی29 ہزار حفاظتی کٹس صوبوں کو مہیا کر دی ہیں، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل سرکاری طور پر کورونا کا ٹیسٹ بالکل مفت کیا جا رہا ہے،ملک میں 22 لیبارٹریاں کام کر رہی ہیں،اب تک 35 ہزار ٹیسٹ ہو چکے ہیں،ڈاکٹر ظفر مرز

پیر 6 اپریل 2020 22:06

کورونا وائرس پر پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2020ء) کورونا وائرس پر پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس سپیکر اسدقیصر کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاوس اسلام آبادمیں ہوا۔اجلاس میں کورونا وائر س پر پارلیمانی کمیٹی کے قواعدوضوابط بنانے کیلئے وفاقی وزیراعظم خان سواتی کی سربراہی میں ایک ذیلی کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر اسد قیصر نے کہاکہ پارلیمان کے کردار کو موثربنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔

انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کی وبا ئ سے نمٹنے کیلئے پارلیمان سے پوری قوم ایک مربوط لائحہ عمل تجویز کیاجانا چاہیئے۔وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاکہ پارلیمانی کمیٹی کی تمام سفارشات کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کمیٹی میں بھیجاجائیگا تاکہ وہاں پر صوبوں کی مشاورت سے انسداد کورونا وائرس کیلئے جامع حکمت عملی وضع کی جاسکے۔

(جاری ہے)

ریونیو کے وفاقی وزیر حماد اظہر نے کمیٹی کوبریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں نیشنل کو آرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس تسلسل سے ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ تمام فیصلے صوبوں کی مشاورت سے کئے جا رہے ہیں اوروسائل کی شفاف اندازمیں تقسیم کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ سخت معاشی حالات کے باوجود 1200 ارب روپے کا امدادی پیکیج دیا گیا ہے۔حماد اظہر نے کہاکہ ٹائیگر فورس کو معلومات اکٹھی کرنے اور وسائل کی تقسیم کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے پارلیمانی کمیٹی کو بتایاکہ ملک میں 3800 سے زائد وینٹی لیٹر موجود ہیں۔

انہوں نے کہاکہ 9اپریل کو مزید 500 وینٹی لیٹر پاکستان پہنچ جائیں گے۔ڈاکٹر زاور پیرا میڈیکل سٹاف کیلئی29 ہزار حفاظتی کٹس صوبوں کو مہیا کر دی ہیں۔ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے بتایاکہ سرکاری طور پر کورونا کا ٹیسٹ بالکل مفت کیا جا رہا ہے۔ملک میں 22 لیبارٹریاں کام کر رہی ہیں،اب تک 35 ہزار ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ اجلاس میں کورونا وائر س پر پارلیمانی کمیٹی کے قواعدوضوابط بنانے کیلئے وفاقی وزیراعظم خان سواتی کی سربراہی میں ایک ذیلی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔

کمیٹی نے ارکان میں راجہ پرویز اشرف مشاہداللہ خان ،شاہدہ اختر علی ،بیرسٹرمحمدعلی سیف اورسینیٹر شبلی فراز شامل ہیں۔ اجلاس میں سینیٹر شیری رحمان ،سینیٹرحاصل بزنجو اورخواجہ محمد آصف سمیت بلوچستان کے نمائندوں نے ویڈیو لنک کیذریعے شرکت کی۔کورونا وائرس پر پچیس رکنی پارلیمانی کمیٹی کا آئندہ اجلاس نو اپریل جمعرات کو دوپہر بارہ بجے پارلیمنٹ ہاوس اسلام ا?باد میں ہوگا۔