مقبوضہ کشمیر ، کپواڑہ میں 3 شہید مجاہدین کے خاندانوں کا بھارتی پولیس سے لاشوں کی حوالگی کا مطالبہ

پیر 6 اپریل 2020 22:23

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2020ء) مقبوضہ کشمیر میں جنوبی کشمیر سے تعلق رکھنے والے تین خاندانوں نے پولیس سے شہید نوجوانوں کی لاشیں ان کے لواحقین حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کہ شمالی کشمیر کے کپواڑہ میں فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے پانچ مجاہدین میں ان کے رشتہ دار بھی شامل ہیں۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق یہ دو افراد ضلع شوپیاں اور ایک ضلع کولگام سے ہے۔

(جاری ہے)

تاہم ، پولیس کا کہنا ہے کہ جب تک فوج شناخت کے بعد لاشیں پولیس کے حوالے نہیں کرتی، تب تک کوئی کاروائی ہونا ممکن نہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ان خاندانوں کو گمنام ذرائع کے ذریعہ معلومات موصول ہوئی ہیں کہ ان کے رشتے دار فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوئے ہیں۔ ایس ایس پی کپواڑہ امبرکر شری رام دنکر نے اس بارے میں کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ اس آپریشن میں پانچ مجاہدین شہید ہوئے تھے۔اس کے علاوہ جے سی او سمیت پانچ فوجی بھی ہلاک ہوئے۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ہندوستان کی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے سری نگر میں ایک بیان میں فوجیوں کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔