بنوں ،کورونا سے متاثرہ شخص سے ملنے والے تمام افراد کے ٹیسٹ منفی ،علاقے کا لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا

پیر 6 اپریل 2020 22:50

بنوں ،کورونا سے متاثرہ شخص سے ملنے والے تمام افراد کے ٹیسٹ منفی ،علاقے ..
بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2020ء) کورونا سے متاثرہ شخص سے ملنے والے تمام آفراد کے ٹیسٹ منفی آ گئے ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسر یاسر آفریدی کی ہدایت پر علاقے کا لاک ڈاؤن ختم کیا گیا گزشتہ دنوں کورونا وائرس سے فوت ہونے والے مندیو کے رہائشی مرحوم سید نواز کے ساتھ تمام ملنے والے اُن کے تمام گھر والوں، رشتہ داروں کل 9 آفراد سے ٹیسٹ کے نمونے لئے گئے تھے جبکہ اس دوان مندیو کو لاک ڈاؤن کیا گیا تھا ان آفراد میں کورونا وائرس کی تشخیص نہ سکی اور تمام آفراد کے ٹیسٹ منفی آ گئے تمام افراد کا تعلق بنوں علاقہ مندیو سے تھا جو علاقہ پچھلے کئی دنوں سے پولیس نے مکمل لاک ڈاون کیاتھا ڈپٹی کمشنر دفتر سے ٹیسٹ رزلٹ موصول ہوتے ہی ڈی پی لاک ڈاون ختم کیا گیاجبکہ مرحوم سید نواز کے قریبی رشتہ داروں کو گھر خود میں 14 اپریل تک قرنطینہ کرنے کی ہدایت کی گئی اس موقع پر ڈی پی او یاسر آفریدی نے کہا کہ علاقہ کو لاک ڈاون کے موقع پر یہاں کے باشندوں نے بھر تعاون کیا یہ نہ صرف اپنے آ پ کے ساتھ بہت بڑا احسان کیا بلکہ آنے والے صحت مند معاشرے کو بھی پیغام دیا ہے خدا نخواستہ یہ باشندے لاک ڈاون توڑ دیتے تو علاقہ میں تباہی مچا دیتے آج اللہ کا شکر ہے کہ ان کے تعاون سے علاقہ کلیئر قرار دیا گیا ہے ۔