جہانگیر ترین نے آٹا بحران کا ذمہ دار سندھ حکومت کو قرار دیدیا

آٹے کے حوالے سے مجھے کچھ معلوم نہیں، گندم کا اسٹاک ابھی بھی موجود ہے، گندم کا بحران سندھ حکومت کی بدانتظامی کا نتیجہ تھا: رہنما تحریکِ انصاف

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 6 اپریل 2020 21:11

جہانگیر ترین نے آٹا بحران کا ذمہ دار سندھ حکومت کو قرار دیدیا
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اپریل 2020ء) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی جہانگیر ترین نے آٹا بحران کا ذمہ دار سندھ حکومت کو قرار دیدیا ہے۔ جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ آٹے کے حوالے سے مجھے کچھ معلوم نہیں، گندم کا اسٹاک ابھی بھی موجود ہے، گندم کا بحران سندھ حکومت کی بدانتظامی کا نتیجہ تھا۔ جہانگیرترین نے کہا ہے کہ عمران خان سےجیسے تعلقات پہلے تھے ویسے اب نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اعظم خان کےساتھ بھی 6 ماہ سےمیرےتعلقات اچھے نہیں، میں نے وزیراعظم کو کہا تھا کہ بیورکریسی کے چکرسے نکلنا ہوگا،وزیراعظم نے میری بات سے اتفاق کیا اوراعظم خان کوبلایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اعظم خان نے کہا کہ حکومت تو ہم چلاتے ہیں، اعظم خان نے کہا کہ یہ رولزآف بزنس کے خلاف ہے۔

(جاری ہے)

یہ بحث 20سے25 دن ہوتی رہی لیکن اعظم خان ٹس سے مس نہیں ہوئے۔

انہوں نے آٹے اور گندم کے بحران کا ذمہ دار سندھ حکومت کو قرار دیدیا۔ جہانگیرترین نے کہا کہ عثمان بزدار کو جب وزیراعلیٰ بنایا گیا تو ان کی مدد کرنا میرا فرض تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایف آئی اےکے پاس ہمارے بندے نہیں ہیں اور نہ ہی ایف آئی نےکوئی چیز قبضے میں نہیں لی، ایف آئی اےنےجوچیزیں مانگیں وہ انہیں دے دیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے نے ہمارے سرور سے ڈیٹا مانگا وہ انہیں دے دیا، ہمارے بندے ایف آئی اے کے پاس بیان ریکارڈ کرانے گئے اور بیان ریکارڈ کرایا۔

انہوں نے کہا کہ خان صاحب کےساتھ تعلقات انیس بیس ہوئےہیں تو واپس بیس ہو جائیں گے۔ اسد عمرکی وزارت میری وجہ سے نہیں گئی، وزیراعظم جوفیصلہ کرنا چاہ رہے تھے وہ اسد عمر نہیں کر رہے تھے، کابینہ میں تبدیلی وزیراعظم کی صوابدید ہے، تحریک انصاف کا حصہ تھا اور رہوں گا۔