کولمبیا میں کوئلہ کی کان میں دھماکہ کے نتیجے میں 11کان کن ہلاک

پیر 6 اپریل 2020 23:43

کولمبیا میں کوئلہ کی کان میں دھماکہ کے نتیجے میں 11کان کن ہلاک
بگوٹا  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) جنوبی امریکہ کے ملک کولمبیا میں کوئلہ کی کان میں دھماکہ کے نتیجے میں 11کان کن ہلاک جبکہ 6 زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق کولمبیا کے دارلحکومت کے نزدیک علاقہ کوکونوبا میں معدنیات کی کھدائی کے دوران حادثاتی دھماکہ میں 11 کان کن ہلاک ہوئے ،حکام کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث طبی وارننگ کے باوجود کان کن کوئلہ کی کان میں کام کررہے تھے ،اس واقعہ کے بعد معدنیات کے حکام نے علاقہ میں معدنیات کی تلاش روک دی ہے اور دھماکے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ کولمبیا میں 3 روز کے دوران کان دھماکہ کا یہ دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل جمعہ کے روز کولمبیا کے شمال مشرقی علاقہ للکسان کیٹیانو میں کوئلہ کی کان میں دھماکہ ہوا تھا۔