Live Updates

جہانگیر ترین نے حکمراں جماعت کو خیرباد کہہ دینے کی قیاس آرائیوں کی تردید کر دی

وزیراعظم کے ساتھ پہلے جیسے تعلقات نہیں ہیں، تاہم یہ تعلقات بہتر ہو جائیں گے، روزانہ کی بنیاد پر عمران خان کے ساتھ رابطے میں ہوں، ہمیشہ تحریک انصاف کا حصہ رہوں گا: نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے کی گئی گفتگو

muhammad ali محمد علی پیر 6 اپریل 2020 22:30

جہانگیر ترین نے حکمراں جماعت کو خیرباد کہہ دینے کی قیاس آرائیوں کی ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اپریل 2020ء) جہانگیر ترین نے حکمراں جماعت کو خیرباد کہہ دینے کی قیاس آرائیوں کی تردید کر دی، نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے ساتھ پہلے جیسے تعلقات نہیں ہیں، تاہم یہ تعلقات بہتر ہو جائیں گے، روزانہ کی بنیاد پر عمران خان کے ساتھ رابطے میں ہوں، ہمیشہ تحریک انصاف کا حصہ رہوں گا۔

تفصیلات کے مطابق رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین نے واضح کیا ہے کہ وہ پارٹی کو خیرباد نہیں کہ رہے اور پارٹی کا حصہ ہی رہیں گے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ عمران خان سےجیسے تعلقات پہلے تھے ویسے اب نہیں ہیں۔ تاہم یہ تعلقات ہمیشہ ایسے نہیں رہیں گے، انہیں امید ہے کہ عمران خان اور ان کے تعلقات بہتر ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

جہانگیر ترین مزید کہتے ہیں کہ اعظم خان کےساتھ بھی 6 ماہ سےمیرےتعلقات اچھے نہیں، میں نے وزیراعظم کو کہا تھا کہ بیورکریسی کے چکرسے نکلنا ہوگا،وزیراعظم نے میری بات سے اتفاق کیا اوراعظم خان کوبلایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اعظم خان نے کہا کہ حکومت تو ہم چلاتے ہیں، اعظم خان نے کہا کہ یہ رولزآف بزنس کے خلاف ہے۔ یہ بحث 20سے25 دن ہوتی رہی لیکن اعظم خان ٹس سے مس نہیں ہوئے۔

جہانگیرترین نے مزید کہا ہے کہ خان صاحب کے ساتھ تعلقات انیس بیس ہوئےہیں تو واپس بیس ہو جائیں گے۔ اسد عمر کی وزارت میری وجہ سے نہیں گئی، وزیراعظم جوفیصلہ کرنا چاہ رہے تھے وہ اسد عمر نہیں کر رہے تھے، کابینہ میں تبدیلی وزیراعظم کی صوابدید ہے، تحریک انصاف کا حصہ تھا اور رہوں گا۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ حتمی رپورٹ 25 اپریل کو آنی ہے، انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا، اس لیے انہیں امید ہے کہ وہ سرخرو ہوں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات