ملک بھر میں کورونا وائرس کی259 مریض مکمل صحت یاب ہو چکے

24 گھنٹوں کے دوران397 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،اب تک 35,875 کے ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں،ملک میں کورونا کیسز کی تعداد3,424 تک پہنچ گئی،اب تک 50 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر

پیر 6 اپریل 2020 22:50

ملک بھر میں کورونا وائرس کی259 مریض مکمل صحت یاب ہو چکے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کی259 مریض مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران397 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن کے کورونا وائرس کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد3,424 تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 881، پنجاب میں 1,627، بلوچستان میں202 اور گلگت بلتستان میں211، خیبرپختونخوا میں405، اسلام آباد میں82 اور آزاد کشمیر میں16 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی397 نئے کیس سامنے آئے جبکہ کورونا وائرس سے اب تک 50 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں،کورونا وائرس کی259 مریض مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔اب تک 35,875 کے ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 1,933افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔