ڈاکٹر عطا الرحمٰن کا ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر کورونا ٹیسٹنگ سہولیات میں اضافہ کی ضرورت پر زور

منگل 7 اپریل 2020 00:10

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) معروف سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمٰن نے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر کورونا ٹیسٹنگ سہولیات میں اضافہ کی ضرورت پر زور دیا ہے جس سے متاثرہ افراد کی صحیح تعداد کی نشاندہی میں میں مدد ملے گی ۔

(جاری ہے)

.پیر کو نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ آنے والے دنوں میں وائرس کا خدشہ ہے کیونکہ متاثرہ افراد کی تعدا د میں روزانہ اضافہ ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ 18 وی ترمیم کے بعد صحت صوبائی معاملہ بن گیا تھا اس لئے صوبائی حکومتوںکو زیادہ سے زیادہ کورونا ٹیسٹ کرنے چاہیں اور اس سلسلہ میں مستند اداروں کی مدد سے کورونا وائرس سے متعلق تربیت میں بھی اضافہ ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ ملک میں وینٹیلیٹرز کی زیادہ ضرورت ہے انہوں نے کہا کورونا کے پھیلائو کو روکنے کے لئے حکومت سیلیکٹڈ ایریاز کو لاک ڈائون کرے ڈاکٹر عطاالرحمٰن نے کہا کہ دیگر ممالک کی نسبت ملک میں کورونا وائرس کے باعث شرح اموات کم ہے ہمیں اپنے ملک سے وائرس کے خاتمہ کے لئے ہرممکن کوششیں جاری رکھنی چاہیں