Live Updates

جہانگیر ترین نے پارٹی میں مخالفت کی وجہ بتا دی

2013 کے الیکشن کے بعد عمران خان کو تجویز دی کہ موجودہ امیدواروں سے الیکشن نہیں جیتا جا سکتا، سیاسی خاندانوں کو ٹکٹ دیناہوگی۔ جس کی وجہ سے پارٹی میرے خلاف ہو گئی ۔ رہنما تحریک انصاف

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی منگل 7 اپریل 2020 11:10

جہانگیر ترین نے پارٹی میں مخالفت کی وجہ بتا دی
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 7 اپریل 2020ء ) رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین نے پارٹی میں مخالفت کی وجہ بتا دی، 2013میں عمران خان کو سیاسی خاندانوں کو ٹکٹ دینے کی تجویز پیش کی تھی ۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ 2013 میں تحریک انصاف بُری طرح الیکشن ہاری ، پنجاب کا ڈیٹا پیش کرتے ہوئے میں نے عمران خان کو بتایا کہ ہم ان امیدواروں سے الیکشن نہیں جیت سکتے۔

ہمارے امیدواروں کا انتخاب غلط ہوا۔ جب تک سیاسی خاندانوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو ٹکٹ نہیں دیں گے ہم الیکشن نہیں جیت سکتے۔ جہانگیر کا کہنا ہے کہ میں نے عمران خان کو بتایا 2013 میں ہم جو 60 فیصد سیٹیں ہارے ہیں ان میں ہمیں 20 فیصد ووٹ بھی نہیں ملے۔ آپ وزیراعظم بھی نہیں بن سکتے جب تک سیاسی خاندانوں کو ٹکٹ نہ دیئے۔

(جاری ہے)

جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ 2018 میں جیتنے والے 80 فیصد لوگوں کا تعلق سیاسی خاندان سے تھا۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ میں کئی امیدواروں کو لے کر آیا مگر وہ میرے لوگ نہیں تھے۔ سیاسی خاندانوں سے امیدوار جمع کرکے عمران خان کو وزیراعظم بنایا۔ اسی لئے تحریک انصاف کے لوگ میرے خلاف تھے اور میرے جانے پر خوش بھی ہونگے۔
اس سے قبل جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ عمران خان سےجیسے تعلقات پہلے تھے ویسے اب نہیں ہیں۔

تاہم یہ تعلقات ہمیشہ ایسے نہیں رہیں گے، انہیں امید ہے کہ عمران خان اور ان کے تعلقات بہتر ہو جائیں گے۔ جہانگیر ترین مزید کہتے ہیں کہ اعظم خان کےساتھ بھی 6 ماہ سےمیرےتعلقات اچھے نہیں، میں نے وزیراعظم کو کہا تھا کہ بیورکریسی کے چکرسے نکلنا ہوگا،وزیراعظم نے میری بات سے اتفاق کیا اوراعظم خان کوبلایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اعظم خان نے کہا کہ حکومت تو ہم چلاتے ہیں، اعظم خان نے کہا کہ یہ رولزآف بزنس کے خلاف ہے۔ یہ بحث 20سے25 دن ہوتی رہی لیکن اعظم خان ٹس سے مس نہیں ہوئے۔ جہانگیرترین نے مزید کہا ہے کہ خان صاحب کے ساتھ تعلقات انیس بیس ہوئےہیں تو واپس بیس ہو جائیں گے۔ اسد عمر کی وزارت میری وجہ سے نہیں گئ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات