دنیا بھر میںکورونا کے مہلک وائرس کے متاثرین کی تعداد 13 لاکھ سے تجاوز کرگئی،

اموات کی تعداد 74807 ہوگئی، اٹلی میں 16523، سپین میں13341 افراد لقمہ اجل بن گئے، امریکا میں10941ہلاکتیں، برطانیہ میں اموات کی تعداد5373 ، فرانس میں ہلاکتوں کی تعداد8911 ہوگئی، بھارت میں وائرس سے 136 افراد ہلاک

منگل 7 اپریل 2020 11:32

دنیا بھر میںکورونا کے مہلک وائرس کے متاثرین کی تعداد 13 لاکھ سے تجاوز ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) دنیا بھر میں کورونا کے مہلک وائرس کیمتاثرین کی تعداد 13 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ اموات کی تعداد 74807 ہوگئی ہے۔منگل کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا بھر میںکورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔کورونا وائرس سے اٹلی میں 16523اور سپین میں13341 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔کورونا سے امریکا میں اب تک10941ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد5373 سے تجاوز کرگئی ہے۔ یورپی ملک فرانس میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد8911 ہوگئی ہے۔ بھارت میں وائرس سے 136 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متاثرین کی تعداد ساڑھے چار ہزار بتائی جاتی ہے۔ دنیا بھر میں جان لیوا وائرس کورونا سے اب تک کم وبیش 13لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جن کی تعداد تصدیق شدہ ہے جبکہ ان میں سے 284886 صحت یاب ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت میں مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں امریکہ میں کورونا وائرس سے 1150 اموات ہوئی ہیں، جو کہ اب تک کسی بھی ملک میں ایک دن میں ہونے والی سب سے زیادہ اموات ہیں۔ گزشتہ روز فرانس میں 833جبکہ سپین میں 630 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ امریکہ میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی کل تعداد 10941ہے جبکہ اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 367000 ہے، امریکہ میں اب تک 19600 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

امریکہ میں مزید 30 ہزار سے زیادہ افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ آسٹریلیا کی ریاست جنوبی آسٹریلیا میں کوویڈ 19 سے ہونے والی پہلی ہلاکت ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ آسٹریلیا کی وہ واحد ریاست تھی جس میں کورونا وائرس سے ابھی تک کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تھی۔ آسٹریلیا میں اب تک کورونا وائرس کے چھ ہزار کیس سامنے آچکے ہیں جبکہ اموات کی کل تعداد 45 ہے۔