اکشے کمار نے اپنی پہلی محبت کے راز سے پردہ اٹھا دیا

مجھے پہلی محبت سکول میں اپنی ٹیچر سے ہوئی تھی‘ میں سکول میں اپنا ہوم ورک دوسرے لڑکوں سے کروایا کرتا تھا

منگل 7 اپریل 2020 11:56

اکشے کمار نے اپنی پہلی محبت کے راز سے پردہ اٹھا دیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اپنی فنی صلاحیتوں کے علاوہ اپنے مبینہ معاشقوں کی وجہ سے بھی شہرت پاتے رہے۔ اب انہوں نے اپنی پہلی محبت کے راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں اکشے کمار نے بتایا ہے کہ مجھے پہلی محبت سکول میں اپنی ٹیچر سے ہوئی تھی۔ میں سکول میں اپنا ہوم ورک دوسرے لڑکوں سے کروایا کرتا تھا۔

(جاری ہے)

جو لڑکا میرے ساتھ بیٹھتا تھا، اسے میں بتاتا بھی تھا کہ مجھے ٹیچر سے محبت ہے۔اکشے کمار کا کہنا تھا کہ ٹیچر سے محبت ہوجانے میں کچھ غلط بھی نہیں ہے۔میرے خیال میں اکثر لوگوں کو پہلی محبت سکول میں ٹیچر سے ہی ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ ماضی میں اکشے کمارکے کئی اداکارائوں کے ساتھ معاشقوں کی افواہیں گردش میں رہیں جن میں شلپا شیٹی اور روینہ ٹنڈن جیسی اداکارائیں شامل ہیں۔ تاہم ان کی شادی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ سے ہوئی اور وہ خوش وخرم ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :