چارٹر اور پرائیویٹ طیاروں کی پاکستان آمد پر پابندی میں توسیع کردی گئی

بین الاقوامی پرواز کی بندش کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام چارٹر اور پرائیوٹ طیاروں کی پاکستان آمد و رفت پر عائد پابندی 11 اپریل رات 12 بجے تک بڑھا دی، نوٹم جاری

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 7 اپریل 2020 11:46

چارٹر اور پرائیویٹ طیاروں کی پاکستان آمد پر پابندی میں توسیع کردی گئی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-07اپریل2020ء) چارٹر اور پرائیویٹ طیاروں کی پاکستان آمد پر پابندی میں توسیع کردی گئی ہے اور بین الاقوامی پرواز کی بندش کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام چارٹر اور پرائیوٹ طیاروں کی پاکستان آمد و رفت پر عائد پابندی 11 اپریل رات 12 بجے تک بڑھا دی ہے۔ سول ایوی ایشن حکام نے چارٹر اور پرائیویٹ طیاروں کی پاکستان آمد پر پابندی کے حوالے سے نوٹم جاری کردیا ہے تاہم نئی پابندی سے سفارتی جہاز اور کارگو جہازوں کو استشنیٰ حاصل ہوگا۔

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کے ریلیف آپریشن پر مامور قومی ایئر لائن کی پروازیں بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی، بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کی اسکریننگ اور سواب ٹیسٹ لازمی ہوں گے۔ اس کے علاوہ مختلف ممالک میں محصور پاکستانیوں کو محکمہ صحت کی ہدایات کے تحت قریطینہ میں رکھنا لازم ہوگا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب عراق میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے والی خصوصی پرواز منسوخ ہو گئی ہے۔

161 پاکستانی عراق کے مختلف شہروں سے بغداد جمع ہوئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروازپی کے 9814 پائلٹس کے انکار کے بعد منسوخ کی گئی ہے۔ پائلٹس نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں مکمل حفاظتی کٹس فراہم کی جائیں۔ اس کے بغیر وہ کوئی بھی پرواز نہیں اڑائیں گے۔ سی ای او پی آئی اے نے پائلٹس کو حفاظتی سوٹ فراہمی کی یقین دہانی بھی کروائی لیکن پائلٹس نے تمام تر حفاظتی اقدمات کی یقین دہانی کے باجود جہاز اڑانے سے انکار کردیا۔ان کا مطالبہ ہے کہ جب تک انہیں حفاظتی کٹس فراہم نہیں کی جائیں گی وہ کسی ملک کا سفر نہیں کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پائلٹس اور انتظامیہ کے درمیان تلخی کی وجہ حفاظتی کٹس کے علاوہ گزشتہ دو مہینوں نے تنخواہ میں20 فیصد کٹوتی بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :