عوام کوکورونا وائرس کی وبا سے محفوظ رکھنا اور ریلیف کی فراہمی وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے

ْصوبوں کے ساتھ تعاون وہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے مستحق افراد کے گھر گھر پہنچیں گے،وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

منگل 7 اپریل 2020 12:02

عوام کوکورونا وائرس کی وبا سے محفوظ رکھنا اور ریلیف کی فراہمی وزیراعظم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کوکورونا وائرس کی وبا سے محفوظ رکھنا اور ان کیلئے ریلیف کی فراہمی وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے، عوام کو سہولیات کی راہ میں حائل کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ٹویٹ میں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ صوبوں کے ساتھ تعاون وہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے مستحق افراد کے گھروں تک پہنچیں گے، صنعت کا مرحلہ وار پہیہ چلانے کیلئے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کی سفارشات بھی کابینہ کے سامنے رکھی جائیں گی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ریلیف کاوشوں کیلئے ٹائیگر فورس اورمخیرحضرات کے موثرکردار پر لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ آج کابینہ اجلاس میں حکومت کے ریلیف اقدامات کی نچلی سطح پر منتقلی کے عمل کا جائزہ لیا جائے گا۔