جاپانی حکومت نے 170 سے زائد ممالک میں جاری کردہ سٹڈی ویزے منسوخ کر دیئے

منگل 7 اپریل 2020 12:05

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) جاپان بھر کے جاپانی زبان سکھانے والے سکولوں میں غیر ملکی طلبہ و طالبات کا داخلہ ممکن نہیں رہا، کیونکہ کورونا وائرس کی عالمگیر وباء کے تناظر میں، حکومت نے 170 سے زائد ممالک میں جاری کردہ ویزے منسوخ کر دیئے ہیں۔ جاپان کے نشریاتی ادارے کے مطابق ٹوکیو کے نواحی ضلع اراکاوا میں واقع سکول کا، اپریل سے شروع ہونے والے نئے تعلیمی سال کے لیے 28 ممالک اور علاقہ جات سے تقریباً 700 نئے طلبہ کو لینے کا منصوبہ تھا۔

لیکن صرف 90 کے لگ بھگ طالب علم ہی جاپان آ سکے ہیں۔ بقیہ 90 فیصد طلبہ کا مستقبل ابھی نامعلوم ہے۔نئے طلبہ نے پیر کی صبح افتتاحی سیشن میں شرکت کی۔ جراثیم کٴْش محلول سے ہاتھ صاف کرنے اور جسمانی درجہ حرارت کی جانچ کیے جانے کے بعد، انہیں کلاسوں میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے چہروں پر ماسک لگا رکھے تھے اور ان کی نشستیں تقریباً ایک ایک میٹر کے فاصلے پر تھیں۔

انہیں خود کو وائرس سے بچانے کے لیے بھیڑ والے مقامات سے گریز جیسی ہدایات دی گئیں۔امریکہ سے آنے والے ایک طالب علم نے بتایا کہ جاپان آمد کے بعد اٴْس نے اپنا زیادہ تر وقت ہاسٹل میں گزارا ہے۔ اٴْس نے حالات معمول پر آنے کے بعد ملک کے بعض مقامات دیکھنے کی توقع کا اظہار کیا۔جاپانی زبان کے سکول ’ اًکامون کائی‘ کے پرنسپل اًرائی توکی یوشی نے کہا کہ وہ موجودہ صورتحال کو شدید بحرانی کیفیت سمجھتے ہیں، کیونکہ اگر صورتحال میں بہتری نہ آئی تو مالی طور پر اسکول کے امور جاری رکھنا ممکن نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :