خود احتسابی عمران صاحب کو اپنے اور بزدار صاحب سے شروع کرنا ہو گی،مریم اور نگزیب

بطور وزیراعظم ، کابینہ کے چیئر اور چیئرمین ای سی سی رپورٹ میں درج تمام فیصلوں کی منظوری عمران صاحب نے دی ، بیان خود احتسابی کا ڈرامہ کر کے عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا ،خود احتسابی صرف تب ہو گی جب نیب چیئرمین عمران اور بذدار صاحب کو گرفتار کریں گے

منگل 7 اپریل 2020 12:05

خود احتسابی عمران صاحب کو اپنے اور بزدار صاحب سے شروع کرنا ہو گی،مریم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) ترجمان مسلم لیگ (ن ) مریم اور نگزیب نے حکومتی ترجمان کے بیان پر کہاہے کہ خود احتسابی عمران صاحب کو اپنے اور بزدار صاحب سے شروع کرنی ہو گی۔ ایک بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ بطور وزیراعظم ، کابینہ کے چیئر اور چیئرمین ای سی سی رپورٹ میں درج تمام فیصلوں کی منظوری عمران صاحب نے دی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب رپورٹ میں درج تمام فیصلے وزیراعلیٰ پنجاب نے کئے ۔ انہوںنے کہاکہ خود احتسابی کا ڈرامہ کر کے عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا ،خود احتسابی صرف تب ہو گی جب نیب چیئرمین عمران اور بذدار صاحب کو گرفتار کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ وزراء کو ایک عہدہ سے ہٹا کے دوسرے عہدے پر بٹھا دینے سے خود احتسابی نہیں ہوتی ۔ انہوںنے کہاکہ لیکڈ رپورٹ کو خود رپورٹ پبلک کرنے کا ڈرامہ کرنے سے خود احتسابی نہیں ہوتی۔