نار ووال میں اس سا ل 82ہزار 4سو 42میٹرک ٹن (8لا کھ 24ہزار 420بو ری 100کلو گرا م ) گند م خرید ی جا ئے گی‘سعید الحسن

ڈینگی سر و یلنس کی مقر رہ ٹیمیں رو زا نہ کی بنیا د پر قبر ستا ن ودیگر مقا مات کو چیک کر یں تا کہ ڈینگی لا روے کی افزا ئش پر قا بو پا یا جاسکے‘صوبائی وزیر

منگل 7 اپریل 2020 12:38

نار ووال میں اس سا ل 82ہزار 4سو 42میٹرک ٹن (8لا کھ 24ہزار 420بو ری 100کلو گرا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) صوبائی وز یر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ ضلع نار ووال میں اس سا ل 82ہزار 4سو 42میٹرک ٹن (8لا کھ 24ہزار 420بو ری 100کلو گرا م ) گند م خرید ی جا ئے گی ۔جن میں نا رووال 2لا کھ ،شکر گڑھ 2لاکھ ،بد وملہی 1لاکھ24ہزار 420،دم تھل 1لا کھ 50ہزار بو ری اور منڈی خیل کے لیے 1لاکھ 50ہزار بو ری گند م کی خرید اری کی جا ئے گی ،اس سلسلہ میں تما م انتظا مات مکمل کر لیے گئے ہیں، ضلع کے پا نچ خریدا ر ی مر اکز پر صفا ئی ستھرا ئی کے علا وہ دیگر سہو لیات کا جائزہ لیا جارہا ہے تا کہ با ردا نے کے تقسیم کے مو قع گند م کی خریداری کے موقع پر کا شتکار و ں کو کسی قسم کی پر یشا نی کا سا منا نہ کر نا پڑے اور اس حوا لے سے تما م اے ،ایف ،سی اور فوڈ انسپکٹر ز کو ہدایات جا ری کر دی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

کرونا وا ئرس کے پھیلا ئو کی روک تھا م کے ساتھ ساتھ ڈینگی سر ویلینس سر گرمیو ں کو بھی اسی اندا ز میں جا ری رکھے جا ئے اس حوا لے سے کسی قسم کی کو ئی غفلت بر دا شت نہیں کی جا ئے گی ۔ ضلع بھر میں محکمہ صحت کی تما م سر و یلنس ٹیمو ں کے ساتھ متعلقہ محکمو ں کی ٹیمیں بھی مو ثر اندا ز میں ڈینگی سے بچا ئو کے لیے عملی اقدا مات کریں ،محکمہ صحت رو زانہ کی بنیاد پر کی جا نے وا لی کا روائی کو آپ لو ڈ کریں ،اسسٹنٹ کمشنر ز اپنی اپنی تحصیلو ں میں انسدا د ڈینگی کے حوا لے سے جاری اقدا مات کی کڑی نگر انی کر یں ۔

انہو ں نے یہ با ت آج کمیٹی رو م میں انسدا د ڈینگی کے حوا لے سے منعقد ہ اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہی ۔صوبائی وزیرنے فوکل پر سن کو ہد ایت کی کہ وہ کر ونا وا ئر س کی رو ک تھا م کے لیے کیے جا نے وا لے اقدا مات تسلی بخش ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ انسدا د ڈینگی سے بچا ئو بھی انتہا ئی ضروری ہے جس پر کو ئی سمجھو تہ نہیں کیا جا سکتا لہذا ڈینگی سر و یلنس کی مقر رہ ٹیمیں رو زا نہ کی بنیا د پر قبر ستا ن ودیگر مقا مات کو چیک کر یں تا کہ ڈینگی لا روے کی افزا ئش پر قا بو پا یا جاسکے ۔

انہیں انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں جا ری اقدا مات کے بارے بتایا گیا کہ کر ونا وائر س کے پھیلا ئو کے ساتھ ساتھ حکومتی اقدا مات کے تحت انسدا د ڈینگی کے حوا لے سے سر ویلنس ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر ٹیمیں کا م کر رہی ہیں اور اب تک رواں سا ل کے دوران ضلع بھر میںپٹرول پمپس ،قبر ستا ن،پارکس و دیگر مقا مات جیسے 1273ہا ٹ سپاٹ چیک کیے گئے ہیں۔ کسی بھی جگہ ڈینگی لا روا نہیں ملا جبکہ 437 ڈینگی کے مشتبہ مریض کو چیک کیا گیا ہے ۔ ان میں سے بھی کو ئی ڈینگی کا مر یض سا منے نہیں آیا ۔

متعلقہ عنوان :