بھارتی ریاست گجرات میں ولابھائی پٹیل کا مجسمہ آن لائن فراڈ کے ذریعے4 ارب ڈالر میں فروخت کرنے کی کوشش، ملزم کے خلاف مقدمہ درج

منگل 7 اپریل 2020 12:42

بھارتی ریاست گجرات میں ولابھائی پٹیل کا مجسمہ آن لائن فراڈ کے ذریعے4 ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) بھارتی پولیس نے مغربی ریاست گجرات کے علاقے کیواڈیا میں نصب تحریک آزادی کے رہنما ولابھائی جھاوربھائی پٹیل کا مجسمہ آن لائن فراڈ کے ذریعے 4 ارب ڈالر میں فروخت کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فروخت کرنے والوں نے حاصل ہونے والے رقم کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے اقدامات کے لئے ریاست گجرات کی حکومت کو دینے کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

سٹیچو آف یونیٹی نامی اس مجسمے کی اونچائی نیویارک میں امریکہ کے سٹیچو آف لبرٹی سے دو گنا ہے۔ بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے دوران گذشتہ 4 ہفتوں میں سائبر کرائمز کی شرح میں 86 فیصد اضافہ ہو گیا ہے اور پی ایم کیئرز فنڈ کے نام پر بڑی تعداد میں شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔پولیس کے مطابق ملک بھر سے لوگوں سے عطیات کے نام پر دھوکے سے بھاری رقوم اینٹھ لینے کی8 ہزار3 سو سے زیادہ شکایات موصول ہو چکی ہیں۔ریزرو بینک آف انڈیا اور ٹیلیکام ادارے لوگوں کو ایسے فراڈ سے ہوشیار رہنے کی تلقین کر رہے ہیں۔