کینیڈا کے ہسپتالوں کا نرسوں سے ایک ملک کے انتخاب کا مطالبہ

1600افرادروزانہ بارڈرپارکرکے امریکاجاتے،انہیں انتخاب کرنا ہوگاوہ کہاں کام کرنا چاہتے ہیں،کینیڈین وزارت صحت

منگل 7 اپریل 2020 12:47

کینیڈا کے ہسپتالوں کا نرسوں سے ایک ملک کے انتخاب کا مطالبہ
ٹورنٹو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) ریاست مشیگن میں امریکی بارڈر کے نزدیک موجود کینیڈین ہسپتالوں کے حکام نے اپنے سٹاف کے اراکین سے کہا ہے کہ وہ ایک ملک کا انتخاب کریں اور پھر وہیں رہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق کینیڈا کی ونڈسور ایسیکس کاؤنٹی کے صحت کے حکام نے بتایاکہ سے تقریباً 1600 کے قریب صحت کا عملہ روز بارڈر پار کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ونڈسور ریجنل ہسپتال نے اپنے سٹاف کے ارکین سے جو امریکہ میں ڈیٹرؤٹ جایا کرتے تھے کہا ہے کہ اب انھیں انتخاب کرنا ہو گا کہ وہ کہاں کام کرنا چاہتے ہیں۔ آدھے سے زیادہ افراد نے ہسپتال میں رہنے کی حامی بھری۔ہسپتال کے سی ای اور ڈیوڈ مسیج نے بتایا کہ وہ ورکرز کو ڈیٹروئٹ میں کام کرنے سے روکنا نہیں چاہتے لیکن انھیں پریشانی ہے کہ ان کے لیے عالمی وبا کے دنوں میں بارڈر کے دونوں اطراف کام کرنا محفوظ نہیں ہے۔انھیں خدشہ ہے کہ اگر اس حوالے سے اقدامات نہ لیے گئے تو حکام شاید بارڈر کو مکمل طور پر بند کر دیں جس سے ڈیٹروئٹ کو ملنے والی صحت کے عملے کی سپلائی کو ’شدید نقصان پہنچے گا۔