کوروناوائرس سے بھارت میں اموات 100 سے بڑھ گئیں

منگل 7 اپریل 2020 13:11

کوروناوائرس سے بھارت میں اموات 100 سے بڑھ گئیں
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) بھارت میں کورونا وائرس کے سبب ہلاکتوں کی تعداد ایک سو سے تجاوز کر گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 32 افراد کووڈ انیس کے سبب ہلاک ہوئے جبکہ 639 نئے مصدقہ کیسز سامنے آئے جو ایک دن میں اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

(جاری ہے)

بھارت میں یہ مسلسل چوتھا دن ہے جب مصدقہ مریضوں کی تعداد میں 500 سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ کورونا وائرس پر قابو پانے کی کوشش میں حکومت نے اکیس دنوں کے لاک ڈاؤن کا اعلان کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :