لاہورمیں جراثیم کش سپرے کرنے والی خصوصی گاڑی ”دی مسٹ کوئین“ میدا ن میں آگئی

پرہجوم علاقوں میں سپرے کیلئے 8”دی مسٹ کوئین“ گاڑیاں تیار کی گئی ہیں،گاڑیاں مرحلہ وار صوبہ بھر کی 455 لوکل گورنمنٹس کو فراہم کی جائیں گی: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 7 اپریل 2020 12:31

لاہورمیں جراثیم کش سپرے کرنے والی خصوصی گاڑی ”دی مسٹ کوئین“ میدا ن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 07 اپریل2020ء) لاہورمیں جراثیم کش سپرے کرنے والی خصوصی گاڑی ”دی مسٹ کوئین“ میدا ن میں آگئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پرہجوم علاقوں میں سپرے کیلئے 8”دی مسٹ کوئین“ گاڑیاں تیار کی گئی ہیں،گاڑیاں مرحلہ وار صوبہ بھر کی 455 لوکل گورنمنٹس کو فراہم کی جائیں گی۔ آج وزیر اعلیٰ آفس میں ”دی مسٹ کوئین“ کے ذریعے جراثیم کش سپرے کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کیاگیا ہے۔

سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ ”دی مسٹ کوئین“کے ذریعے بڑی شاہراہوں اور مارکیٹوں میں سپرے کیا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ لاہور میں ایل ڈبلیو ایم سی اور ریسکیو 1122 کے اشتراک سے سپرے کیا جار ہا ہے ، کوروناوائرس کی روک تھام کیلئے سپرے سمیت دیگر اقدامات جاری رہیں گے،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاہے کہ عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل انہوں نے بتایا تھا کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1918ہوگئی ہے۔ آج صوبے میں 1929ٹیسٹ کیے گے جن میں سے 455مثبت آئے، 8مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ صوبے میں اب روزانہ 3100ٹیسٹ ہو سکتے ہیں جبکہ مزید 9لیبز بھی پائپ لائن میں ہیں جس کے بعد ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت 5ہزار تک چلی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وائرس سے متاثر ہونے والے فراد کو جلد از جلد قرنطینہ کر کے ہی اس وبا پر قابو پایا جاسکتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ آج صوبے میں 1929ٹیسٹ کیے گے جن میں سے 455مثبت آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 666مریض مختلف اضلاع میں ہیں جبکہ 536مریض تبلیغی مرکز میں قرنطینہ کیے گئے ہیں، 49افراد کو کیمپ جیل میں، 213افراد کو ڈیرہ غازی خان میں، 449کو ملتان میں اور 8افراد کو فیصل آباد میں قرنطینہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 8مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔