معاشی ریلیف پیکج میں بڑے برآمدکنندگان پر زیادہ توجہ دینے کے خدشات میں کوئی صداقت نہیں

وزیر اعظم کے مشیر تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق دائود

منگل 7 اپریل 2020 13:33

معاشی ریلیف پیکج میں بڑے برآمدکنندگان پر زیادہ توجہ دینے کے خدشات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) وزیر اعظم کے مشیر تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق دائود نے کہاہے کہ معاشی ریلیف پیکج میں بڑے برآمدکنندگان پر زیادہ توجہ دینے کے خدشات ظاہر کئے جا رہے ہیںجن میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

منگل کواپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ریلیف پیکج کے ایک بڑے حصہ سے ایس ایم ای سیکٹر، ریٹیل آؤٹ لیٹس اور افرادی قوت مستفید ہو گی۔ انہوں نے خدشات کا اظہار کرنے والے تمام طبقات سے کہا کہ تھوڑا صبر کریں کیونکہ اس حوالے سے چند روز کے دوران جامع پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پالیسی کی تیاری میں کینیڈا اور بنگہ دیش سمیت دیگر ممالک کے اس حوالہ سے کئے گئے اقدامات کو بھی پیش نظر رکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :