سید فخر امام نے وفاقی وزیر کے عہدہ کا حلف اٹھا لیا

منگل 7 اپریل 2020 13:37

سید فخر امام نے وفاقی وزیر کے عہدہ کا حلف اٹھا لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) سید فخر امام نے وفاقی وزیر کے عہدہ کا حلف اٹھا لیا ہے۔ صدرڈاکٹرعارف علوی نے منگل کوایوان صدرمیں ہونے والی پروقار تقریب میں ان سے حلف لیا۔

(جاری ہے)

سیدفخرامام غذائی تحفظ اور تحقیق کے وفاقی وزیر کا عہدہ سنبھالیں گے۔ سید فخرامام سینئر سیاستدان اور ترقی پسند کاشتکارہیں اور زراعت کے شعبے میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ سید فخرامام قومی اسمبلی کے سپیکر بھی رہ چکے ہیں۔اس سے پہلے بھی دومرتبہ انہوں نے وفاقی وزیرکی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

متعلقہ عنوان :