انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں کافی، کوکوا اور چینی کے نرخوں میں اضافہ

منگل 7 اپریل 2020 13:56

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں کافی، کوکوا اور چینی کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ کورونا وائرس کے مریضوں اور اموات کی شرح میں کمی ہے۔ایکسچینج میں اربیکا کافی کے مئی کے لیے سودے 2.2 سینٹ (1.9 فیصد ) بڑھ کر 1.1705 ڈالر فی پونڈ طے پائے۔روبسٹا کافی کے مئی کے لیے سودے 7 ڈالر (0.6 فیصد) اضافے کے ساتھ 1227 ڈالر فی ٹن طے پائے۔

(جاری ہے)

کوکوا کے جولائی میں لندن کے لیے سودے 52 پائونڈ سٹرلنگ (2.9 فیصد ) بڑھ کر 1868 پائونڈ سٹرلنگ فی ٹن طے پائے۔کوکوا کے جولائی میں نیویارک کے لیے سودے 66 ڈالر (2.9 فیصد ) اضافے کے ساتھ 2392 ڈالر فی ٹن طے پائے۔خام چینی کے مئی کے لیے سودے 0.11 سینٹ (1.1 فیصد) بڑھ کر 10.42 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔سفید چینی کے مئی کے لیے سودے 5.50 ڈالر (1.6 فیصد ) کمی کے ساتھ 330.90 ڈالر فی ٹن طے پائے۔

متعلقہ عنوان :