فیس بک صارفین کی لوکیشن تحقیقاتی اداروں سے شیئر کیے جانے کا انکشاف

لوکیشن کا تحقیقاتی اداروں سے تبادلہ کیا جارہا ہے تاکہ اس پتا لگایاجائے لوگ گھروں میں بیٹھ رہے ہیں یا نہیں رپورٹ

منگل 7 اپریل 2020 13:56

فیس بک صارفین کی لوکیشن تحقیقاتی اداروں سے شیئر کیے جانے کا انکشاف
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) فیس بک صارفین کی لوکیشن تحقیقاتی اداروں سے شیئرکی جارہی ہیں،میڈیارپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کا کہنا تھا کہ صارفین کی لوکیشن سے متعلق معلومات کا تحقیقاتی اداروں سے تبادلہ کیا جارہا ہے، اس اقدام کا مقصد یہ پتا لگانا ہے کہ لوگ گھروں میں بیٹھ رہے ہیں یا نہیں۔

(جاری ہے)

ایسے مقامات کی بھی نشاندہی کی جارہی ہے جہاں لوگوں کا میل جول زیادہ ہو اور کورونا پھیل سکتا ہو۔فیس بک کا کہناتھاکہ اس اقدام سے صارفین کی پرائیویسی متاثر نہیں ہوگی اور ابتدائی طور پر صرف امریکی صارفین کا ڈیٹا شیئر کیا جائے گا۔