لاڈلا صاحب تھوڑا سانس بھی لینے دو ، ریحام خان

عمران خان نے اتنی خبریں دی ہیں کہ پروگرام پروڈیوسرز پریشان ہو گئے ہیں ، کیا عمران خان نے میرے دئیے کپڑے جلا دیئے ہیں، باتھ روم کے ساتھ بڑی الماریاں کپڑوں سے بھری پڑی تھیں ۔ ریحام خان کا عمران خان کی سادگی سے متعلق تبصرہ

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی منگل 7 اپریل 2020 13:41

لاڈلا صاحب تھوڑا سانس بھی لینے دو ، ریحام خان
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 7 اپریل 2020ء ) وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ لاڈلا صاحب تھوڑا سانس بھی لینے دیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ اتنی خبریں نہ دو کہ پروگرام کرانے والے پروڈیوسر پاگل ہو جائیں ، عمران خان نے اتنی خبریں فراہم کر دی ہیں کہ پروڈیوسرز پریشان ہو جاتے ہیں کہ کس پر پروگرام کیا جائے۔

ریحام خان نے وزیراعظم عمران خان سے استدعا کی کہ لاڈلا صاحب تھوڑا سانس بھی لینے دو۔
ریحام خان نے عمران خان پر تنقید کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک اور ٹویٹ کیا، خاتون اول بشریٰ بی بی کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ عمران خان کی سادگی سے متعلق بات کرتے ہوئے بتا رہی تھیں کہ عمران خان کے پاس چند سوٹ ہیں۔

(جاری ہے)

ریحام نے کہا وہ سب کپڑے کہاں گئے جو میں نے عمران خان کو دیئے تھے کیا انہیں جلا دیا گیا ؟ اور وہ باتھ روم کی دیواروں کے اطراف دو بڑی الماریاں کہاں گئیں جو فرش سے چھت تک کپڑوں سے بھری پڑی تھی۔

ریحام خان نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ گندم کی درآمد کا فیصلہ کابینہ کے اجلاس میں اس وزیر کی زیر صدارت کیا جو وزیراعظم کے سائیکل چلانے کی مثالیں دیتا تھا ۔ آج وہ وزیر استعفیٰ کیوں نہیں دے رہا۔
اس سےقبل وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کے گھر جانے کا وقت ہوگیا ہے۔

عمران خان کو ایک مرتبہ پھر سلیکٹڈ قرار دیتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ اگر ملک کو بچانا ہے تو سلیکٹڈ کو گھر بھیج کر عوام کے منتخب نمائندوں کو واپس لانا ہوگا۔ انہوں نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے۔ اسٹاک مارکیٹ کریش، مہنگائی کی شرح اپنے عروج ہے۔ حکومت نے 70 سال میں لیے گئے کل قرضے کا 40 فیصد صرف 15 ماہ میں لے لیا ہے۔