شمالی امریکا کے ممالک کوپاکستانی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ

منگل 7 اپریل 2020 14:09

شمالی امریکا کے ممالک کوپاکستانی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) شمالی امریکا کے ممالک کوپاکستانی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بنک کے اعداو وشمارکے مطابق جولائی 2019ء تا فروری 2020ء شمالی امریکا کے ممالک امریکا اورکینیڈاء کوپاکستانی برآمدات کا حجم 2.945 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 2.32 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں شمالی امریکا کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو2.883 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق فروری 2020ء میں امریکا اورکینیڈا کو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ سال فروری کے مقابلے میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، فروری 2020ء میں امریکا اورکینیڈاکوپاکستانی برآمدات سے ملک 334.795 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا، گزشتہ سال فروری میں امریکا اورکینیڈاکو پاکستانی برآمدات کا حجم 343.998 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا تھا۔ مالی سال 2018-19ء کے دوران امریکا اورکینیڈاکو پاکستان کی برآمدات کا کل حجم 4.328 ارب ڈالرریکارڈکیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :