وزیر اعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

منگل 7 اپریل 2020 14:16

وزیر اعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) مسلم لیگ (ن) نے وزیر اعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔

(جاری ہے)

لیگی رکن اسمبلی سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے حکومت نے ناکافی اقدامات کئے ،عصری تقاضوں کے مطابق انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں لوگ اس موذی مرض کا شکار ہوئے ،وزیراعظم عمران خان کی سستی اور غفلت کی وجہ سے پنجاب میں لاک ڈائون کرنے میں غیر ضروری تاخیر ہوئی جواس وبا ء سے نمٹنے کے لئے غیر ذمہ داری کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

وزیر اعظم کی غیر ذمہ کی وجہ سے یہ موذی مرض پنجاب میں تیز ی سے پھیلا ،عمران خان وزارت اعظمی کا عہدہ سنبھالنے کے اہل نہیں ہیں،عمران خان کو فوری طور پر وزرات عظمی کے عہدہ سے الگ ہوجانا چاہیے ۔