حکومت آزاد کشمیر کے بروقت اقدامات سے کورونا کے پھیلائو کو روکنے میں خاطر خواہ کامیابی ہوئی ہے‘طاہر فاروق رائیسانی

منگل 7 اپریل 2020 14:17

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) صدر مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ ضلع جہلم ویلی ڈسٹرکٹ کوآڈنیٹر ٹووزیراعظم طاہر فاروق رائیسانی نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان اوران کی ٹیم کے بروقت فیصلوں سے ریاست بھرمیں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کوروکنے میں خاطر خواہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حکومت آزادکشمیر باالخصوص انتظامیہ جہلم ویلی کو بہترین اقدامات اٹھانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

احساس پروگرام ایمرجنسی کیش کے تحت کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں لگنے والی ایمرجنسی اور لاک ڈاؤن کے متأثرین کی رجسٹریشن کویقینی بنائیں گے۔۔کوروناوائرس کے وباء سے بالواسطہ لڑنے والے صف اول کے شعبوں جن میں محکمہ صحت عامہ،پولیس، خوراک،اطلاعات ودیگر انتظا می محکمہ جات کے حفظان صحت کیلئے ضروری حفاظتی سامان کی فراہمی کویقینی بنائیں گے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اسپتال جہلم ویلی میں استعداد کار بڑھانے کیلئے ہسپتالوں میں موجودہ کمی کو پوراکیاجائے گا۔۔ انہوں نے کہاکہ عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں اورسماجی رابطوں میں غیر ضروری میل جول سے اجتناب کریں۔ وہ حتی الاامکان سفر سے گریزکریں اور غیرضروری نقل وحرکت سے پرہز کریں تاکہ ان کی اور ان کے خاندان کی جانیں کورونا وائرس کی وباء سے محفوظ رہ سکیں۔