مہلک وبا سے بچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں‘چوہدری اسحاق طاہر ایڈووکیٹ

منگل 7 اپریل 2020 14:17

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما وسابق امیدوار اسمبلی حلقہ پانچ چوہدری اسحاق طاہرایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا خوف زدہ ہے اس وبا سے بچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں اور شہری گھروں میں رہیں افواج پاکستان سمیت پولیس میڈیکل کے شعبہ سے وابستہ لوگ اور متعلقہ اداروں کی مشکل وقت میں خدمات قابل فخر ہیں افواج پاکستان نے ملک کو درپیش ہر مشکل میں شاندار کردار ادا کیا اپنے ایک بیان میں اسحاق طاہر نے کہا کہ پوری قوم کو ملکر مشکل وقت کا مقابلہ کرنا ہے اور قومی جذبے کے تحت اپنے اردگرد بسنے والے مستحق اور غریب طبقے کا خیال رکھنا ہے انہوں نے کہا کہ ہر شخص اس وبا کے خاتمے کے لیے اپنے رب سے دعا مانگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر اقوام عالم کی خاموشی لمعہ فکریہ ہے مظلوم کشمیریوں کا ساتھ نہ دینے پر آج پوری دنیا میں لاک ڈاؤن ہے۔