تاجروں کو محدو وقت تک دیگر کاروبار کھولنے کی بھی اجازت دی جائے ،اشر ف بھٹی

منگل 7 اپریل 2020 14:19

تاجروں کو محدو وقت تک دیگر کاروبار کھولنے کی بھی اجازت دی جائے ،اشر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشر ف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت سے گزارش ہے کہ اشیائے خوردونوش کے کاروبار کی طرح تاجروں کو حفاظتی تدابیر اورمحدو وقت تک دیگر کاروبار کھولنے کی بھی اجازت دی جائے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے مختلف مارکیٹوں کے تاجر رہنمائوں سے ٹیلیفونک رابطوں میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈائون طویل ہونے سے چھوٹا تاجر مشکلات کا شکار ہے، کئی تاجروں کادکانوں میں لاکھوں روپے کا مال پڑا ہے جس کی ادائیگیاں کرنا باقی ہیں۔ حکومت سے گزارش ہے کہ اشیائے خوردوش کے ساتھ محدود وقت کے لئے دیگر کاروبار بھی کھولنے کی اجازت دی جائے اور اس کیلئے حفاظتی تدابیر یقینی بنانے کی ضمانت دینے کیلئے تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :