جنوبی کوریا کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایران کو طبی امداد دی گا

منگل 7 اپریل 2020 14:19

جنوبی کوریا کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایران کو طبی امداد دی گا
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) ایران میں تعینات جنوبی کوریا کے سفارتخانے نے کہا ہے کہ ان کا ملک کورونا وائر س کی روک تھام کیلئے 20 لاکھ ڈالر پر مشتمل طبی امدادی کھیپ ایران کو بھیجے گا۔

(جاری ہے)

ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے سفارتخانے نے ایک ٹویٹر پیغام میں اس امید کا اظہار کیا کہ جلد از جلد کورونا وائرس پر قابو پاتے ہوئے پھر اچھے دن ضرور آئیں گے۔

پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ جنوبی کوریا کے عوام بہت جلد 20 لاکھ ڈالر پر مشتمل ایک امدادی کھیپ کو ایران بھیجیں گے۔اب تک 2 لاکھ ڈالر کی مالیت کی مصنوعات کی فراہمی ہوچکی ہے جن میں ایک پی سی آر مشین اور جراثیم کش پمپ بھی شامل ہے۔واضح رہے کہ اب تک بہت سارے ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں نے کوویڈ-19 کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے ایران کی امداد کی ہے۔

متعلقہ عنوان :